ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق فوجی خودکشی معاملہ: دو مرتبہ حراست میں لے کر راہل گاندھی رہا؛ اوآراوپی کو اچھے طریقے سے لاگو کرنے راہل کا مطالبہ

سابق فوجی خودکشی معاملہ: دو مرتبہ حراست میں لے کر راہل گاندھی رہا؛ اوآراوپی کو اچھے طریقے سے لاگو کرنے راہل کا مطالبہ

Thu, 03 Nov 2016 05:57:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 نومبر(آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز) ون رینک ون پنشن کی مانگ کو لے کر ایک ریٹائرڈ فوجی نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خود کشی کر لی ہے،وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ جنتر منتر پر دھرنا دے رہے تھے،اب اس پر بھی سیاست شروع ہو گئی ہے۔کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی آج ہسپتال میں ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے ہسپتال پہنچے تھے، لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے نہیں دیا،بعد میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور تھوڑی دیر بعد رہا کر دیا۔راہل نے سابق فوجی کے خاندان سے نہیں ملنے دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر جمہوری ذہنیت ہے،ایک نئی طرح کا ہندوستان بنایاجا رہا ہے۔یہ مودی جی کا ہندوستان ہے۔اس سے پہلے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سابق فوجی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے رام منوہر لوہیا ہسپتال پہنچے تو انہیں بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا،ان کے ساتھ رکن اسمبلی سریندر بھی تھے۔پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سسودیا کی وجہ سے ہسپتال میں بھیڑ اکٹھی ہو رہی تھی اور وہاں کا کام کاج متاثر ہو رہا تھا۔
 

راہل نے وزیر اعظم سے کہا،اوآراوپی کو اچھے طریقے سے لاگو کریں 
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ ون رینک،ون پنشن(اوآراوپی)کوبہتر طریقے سے لاگو کریں۔یہ بات انہوں نے ایک سابق فوجی کی طرف سے مبینہ طور پر اس مسئلے کو لے کر کی گئی خودکشی کے پس منظر میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو اپنا حق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے۔راہل گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ میں وزیر اعظم سے ایک بار پھر اپیل کرتا ہو کہ فوجیوں کو اپنے حق کے لئے جدوجہد نہ کرنا پڑے، اوآراوپی کوبہتر طریقے سے لاگو کیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری تعزیت صوبیدار رام کشن گریوال کے خاندان کے ساتھ ہے،ان کے انتقال کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ پہنچا۔ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے 70سالہ سابق فوجی رام کشن گریوال نے کل شام جواہربھون کے پیچھے کے لان میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔پولیس نے بتایا کہ گریوال کچھ دیگر سابق فوجیوں کے ساتھ مل کر اوآراوپی کے معاملے پر وزارت دفاع میں میمورنڈم دینے کی تیاری کر رہے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی کو چار دن پہلے لکھے خط میں راہل نے کہا ہے کہ بہادر فوجیوں کا شکریہ ادا صرف الفاظ کے ذریعے ہی نہیں بلکہ اپنے کاموں کے ذریعے بھی کیجئے۔اس خط میں راہل نے مودی حکومت کے فوجیوں کے لئے کام کرنے کی قرارداد پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ پہلے وہ ”ون رینک، ون پنشن“منصوبہ بندی کو بہتر طریقے سے لاگو کریں اور تنخواہ بے ضابطگی سمیت ان دیگر شکایات کا ازالہ کریں۔

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم سے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں حکومت نے جس طرح کے فیصلے لئے ہیں ان سے انہیں بہت دکھ پہنچا ہے کیونکہ ان سے فوجیوں کو بھروسہ تو نہیں بلکہ اس کے بجائے انہیں درد ہی ملا ہے۔راہل نے وزیر اعظم کو بھیجے خط میں لکھا ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے جس سے دیوالی کے موقع پر فوجیوں کو ایسا پیغام جائے جس میں ان کے تئیں الفاظ اور افعال کے ذریعے شکریہ ادا ہو سکے۔وزیر اعظم نے ایک مہم شروع کی تھی جس کے ذریعہ لوگ ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں تعینات جوانوں کو دیوالی پر نیک خواہشات اور پیغام بھیج سکتے تھے۔راہل نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے سرجیکل اسٹرائیک کئے تھے جس کے کچھ ہی دن بعدمعذور پنشن کے نظام کو نئے نظام میں تبدیل کر دیا گیا جس سے کئی معاملات میں معذور ہونے کی صورت میں ان بہادر جوانوں کو ملنے والی پنشن کی رقم کم ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سابق فوجیوں کی اطمینان کے لئے اوآراوپی کوبہتر طریقے سے لاگو کیا جانا چاہئے۔ساتویں تنخواہ کمیشن میں بے ضابطگیوں کو جلد سے جلد دور کرنا چاہئے تاکہ جوانوں کے تئیں شکر گزار ملک سے انہیں جو ملنا ہے اس کے لئے انہیں جدوجہد نہ کرنا پڑے۔راہل نے دعوی کیا کہ حکومت کے کچھ فیصلوں سے ہمارے فوجی فورسز کا حوصلہ گرا ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس نے اوآراوپی مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اس لئے اس کے لئے صرف 500کروڑ روپے کی رقم مقرر کی ہے۔راہل نے کہا کہ ایک ذمہ دار جمہوریت ہونے کے ناطے یہ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب کے لئے اپنی زندگی کو داؤ پر لگانے والے بہادر جوانوں تک 125کروڑ لوگوں کی محبت، حمایت اور شکریہ پہنچ سکے۔


Share: